اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے سے 13 فلسطینی اغوا کر لئے

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے سے 13 فلسطینی اغوا کر لئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

غرب اردن: اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار کر کم از کم 13 فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا۔فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے صوبہ بیت لحم کے مختلف علاقوں سے 5 نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔رام اللہ میں ، اسرائیلی فوجیوں نے اسلامی جہاد کے ایک اعلی عہدیدار جمعہ الطایع کو کفر نعمہ قصبے میں واقع اپنے گھر سے اغوا کرلیا۔انہیں اسرائیلی جیلوں میں 18 سال گزارنے کے بعد حال ہی میں رہا کیا گیا تھا۔اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی الخلیل کے دورا قصبے اور جنوب مشرقی نابلس کے قصبہ عقربا پر بھی حملہ کیا اور دو شہریوںکو اغوا کر لیا۔عبرانی ریڈیو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نابلس کے مشرق میں ساحل سیلم کے علاقے میں چار فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا ، اور یہ دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس دو پیٹرول بم اور ایک گھریلو ساختہ دھماکہ خیز آلہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!