نذیراحمد بلوچ،  واجہ اکرم بلوچ  کا عبدالخالق بلوچ اور عبدالرشید بلوچ کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار

نذیراحمد بلوچ، واجہ اکرم بلوچ کا عبدالخالق بلوچ اور عبدالرشید بلوچ کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ماشکیل:(نمائندہ خصوصی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد بلوچ، واجہ اکرم بلوچ نے ایک جاری کردہ بیان میں سب تحصیل ناگ میں پارٹی رہنماء ریٹائرڈ پروفیسر عبدالخالق بلوچ اور عبدالرشید بلوچ کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک عظیم سانحہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ شہید پروفیسر عبدالخالق بلوچ کی شہادت سے پارٹی ایک عظیم ہستی سے محروم ہوگئی انہوں نے کہا کہ شہید پروفیسر ایک عظیم سوچ کے مالک تھے وہ ایک درویش صفت اور خدمت خلق سے سرشار مثبت سوچ رکھنے والے انسان تھے ان کی شہادت سے نہ صرف ناگ بلکہ اہل بلوچستان سوگوار ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں پر حملے کئی عرصے سے ہو رہی ہے لیکن ہم کھبی بھی اہل بلوچستان کے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان اور لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے میں بھری طرح ناکام ہوئی ہے آئے دن بلوچستان میں قابل پڑھے لکھے دانشور اور سیاسی شخصیات کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کو چاہیے کہ اہل بلوچستان کے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے کے لیے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیا جائے تاکہ آئندہ ایسی ناخوشگوار واقعات پیش نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!