ارشاد احمد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے فوری کیفرکردار تک پہنچایا جائے ، حاجی زاہد بلوچ

ارشاد احمد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے فوری کیفرکردار تک پہنچایا جائے ، حاجی زاہد بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ماشکیل:(نمائندہ خصوصی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی زاہد بلوچ نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پنجگور کے علاقے چھتکان میں معصوم شہری ارشاد احمد ولد مولوی محمد حسن کو مدرسے کے اندر بے دردی سے قتل کیا گیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں آئے روز پنجگور میں ایسے قتل و غارت گری جیسے واقعات ہورہے ہیں جس میں انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ہم کسی صورت پنجگور کے حالات خراب کرنے نہیں دینگے اور ارشاد احمد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے فوری کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!