کورونا وائرس : ملک میں 2 لاکھ 64 ہزار 593 کیسز ، 2 لاکھ 4 ہزار سے صحتیاب

کورونا وائرس : ملک میں 2 لاکھ 64 ہزار 593 کیسز ، 2 لاکھ 4 ہزار سے صحتیاب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ٹھہراؤ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ کئی روز سے یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد کم ہوئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 593 اور اموات 5 ہزار 591 ہوگئیں جبکہ 2 لاکھ 4 ہزار 276 افراد صحتیاب ہوگئے۔ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1559 کیسز رپورٹ ہوئے اور 38 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 5 ہزار 767 افراد شفایاب ہوگئے۔واضح رہے کہ ملک میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 75 فیصد سے زائد مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔ملک میں اس عالمی وبا کو تقریباً 5 ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے اور اس دوران وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہوا تاہم اب تعداد میں کمی سامنے آرہی ہے جس کی ایک وجہ ٹیسٹنگ میں کمی ہونا بھی ہے۔26 فروی کو ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سب سے بڑے شہر کراچی میں رپورٹ ہوا اور اس کے بعد پورے ملک سے کیسز سامنے آنے لگے۔پہلے کیس سے لے کر 31 مارچ تک ملک میں لگ بھگ 2 ہزار کیسز اور 26 اموات تھیں، جو اپریل کے آخر تک بڑھ کر 385 تک پہنچیں جبکہ کیسز ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!