اعجاز خان سنجرانی کا   چاغی ڈیم کا دور

اعجاز خان سنجرانی کا چاغی ڈیم کا دور

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی( نامہ نگار) چاغی بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر و سابق مشیر وزیراعلی بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی نے چیرمین سینیٹ آف پاکستان حاجی محمد صادق سنجرانی کے منظور شدہ کروڑوں روپے کے فنڈز سے مائیان تحصیل چاغی ڈیم کا دورہ کیا اور جاری کام جائزہ لیا ٹھیکدار اور کنسلٹینٹ نے ڈیم کے سے متعلق بریفنگ دی اور اس موقع پر میر اعجاز خان سنجرانی نے ممتاز قبائلی عمائدین اور صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائیان ڈیم چاغی کے زراعت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ڈیم کے بنے سے گرین بلیٹ کے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے سےسر سبز انقلاب برپا ہوگا مائیان ڈیم کا دورہ کرکے کام کو تسلی بخش قرار دے دیا اور امید کا اظہار کیا کہ ڈیم کا کام اپنے مقرر وقت پر پائیہ تکمیل تک پہنچے گا انہوں نے کہا کہ پورے ضلع کے لوگوں کی خدمت کرنا ان کا سیاسی مشن ہے وہ اپنے آباواجداد سے لے کر آج تک لوگوں کی خدمت کو فرض عین سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب جدید دور ہے لوگ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں طفل تسلیوں اور جھوٹے وعدوں کا دور گذر گیا چاغی کے لوگوں کو جدید دور کے سہولیات سے آراستہ کرنے کےلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت آبنوشی اور بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے سیاست کا مقصد صرف بینک بیلنس بڑھانے اور وی آئی پی پروٹوکول کا نام ہرگز نہیں بلکہ سیاست کا مقصد عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا ہے یقینآ اپنے عوام کے درمیان رہ کر ان کی ہر ممکن خدمت کرنے سے ذہنی سکون ملتی ہے اس لیے چاغی کے عوام کو چائیے کہ وہ آپسمیں اتحا و اتفاق برقرار رکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!