بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور

بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: ایوان بالا نے بلوچستان اسمبلی کی سیٹوں میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے،ایوان میں موجود71ممبران نے بل کے حق میں ووٹ دیا کسی بھی رکن نے مخالفت نہیں کی۔ پیر کے روز ایوان بالا میں سینیٹر سجاد حسین طوری،سینیٹر احمد خان،سینیٹر نصیب اللہ بازئی،نثار جمالی،منظور کاکڑ،مولانا عبدالغفور حیدری،آغا شاہ زیب درانی،کلثوم پروین،سردار محمد شفیق ترین،میرکبیر احمد شاہی،عابدہ محمد عظیم،گل بشری،کبیر بابر اور سینیٹر انوارالحق کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 106 میں مزید ترمیم کا بل سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے پیش کیا اس موقع پر سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بل کا مقصد بلوچستان کے بڑے بڑے حلقوں کو درپیش مسائل حل کرنا اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ہے۔سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ بلوچستان کے سینیٹرز نے یہ ترمیم مانگی تھی کہ بلوچستان کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے اور اس سلسلے میں بلوچستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر سیٹیں بڑھانے کیلئے بھی یہ تمام اراکین سینیٹ متفق ہیں۔اس موقع پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اس بل کی تمام سیاسی جماعتیں مکمل تائید کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ بلوچستان کے دکھوں کا مداوا کیا جائے،اس بل کی منظوری سے بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر ایوان میں آئینی ترمیم بل پر رائے شماری کرائی گئی اور ایوان میں موجود71 اراکین نے بل کے حق میں ووٹ دیا اور کسی بھی ممبر نے مخالفت نہیں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!