کورونا وائرس کے باعث ٹی20 ورلڈ کپ ملتوی

کورونا وائرس کے باعث ٹی20 ورلڈ کپ ملتوی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کی وبا کے سبب ٹی20 ورلڈ کپ ملتوی کردیا ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر نومبر میں آسٹریلوی سرزمین پر ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کے باعث غیریقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے متفقہ طور پر ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی سی سی بورڈ نے ایونٹ کو ملتوی کرنے کے ساتھ ساتھ ایونٹ کے 2021 اور اس سے اگلا ایونٹ 2022 میں منعقد کرانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ بھارت کو 2021 ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے لیکن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ 2021 کے ایونٹ کی میزبانی بھارت کرے گا یا آسٹریلیا تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں اس سلسلے میں ترجیح دی جائے گی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئندہ سال فروری میں نیوزی لینڈ نے ویمن ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے لیکن ابھی اسے ملتوی نہیں کیا گیا اور آئی سی سی نے امید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ شیڈول کے مطابق منعقد ہو گا۔کورونا کی وبا اور تاحال کوئی ویکسین یا علاج دریافت نہ ہونے کے سبب خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جلد ہی 16 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ کے التوا کا اعلان کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!