حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہونے کے بعد ڈیڈلاک آگیا تھا، تاہم اب ایک بار پھر اتفاق رائے ہوا ہے اور مشترکہ اعلامیے کی تیاری جاری ہے۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور گفتگو کی۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پہلے عمران خان سے ملاقات ہوگی، اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے بغیر کوئی اعلان یا فیصلہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات تک محدود رہیں کہ عمران خان سے ملاقات ہوگی تو ہی فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت کو بتا دیں کہ عمران خان سے پوچھ کر ہی انہیں فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان تحریری معاہدے کی تیاری جاری ہے اور اس حوالے سے ڈرافٹ مرتب کیا جا رہا ہے۔ معاہدے پر حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے دستخط کریں گے۔






