کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزیددو مریض انتقال کرگئے جبکہ 28مریض سامنے آئے ہیں ،کورونا میں مبتلا 320 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق منگل کو 135افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران صوبے کے 4 اضلاع سے28افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد11469ہوگئی ۔رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں وائرس سے متاثرہ 320مریضوں کے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجوعی تعداد9381ہوگئی ہے جبکہ 1953مریض زیر علاج ہیں اور110 کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔جبکہ صوبے میں کورونا میں مبتلا مزیددو مریضوں کے انتقال سے صوبے میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 135ہوگئی ہے
