اسلام آباد:چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پر سیاسی وعسکری قیادت کی ترجیحات یکساں ہیں،وزیراعظم عمران خان نے سی پیک پر کام مزید تیز کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے،انرجی کے17میں سے9منصوبے مکمل،8پر تیزی سے کام جاری ہے،4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پروجیکٹ پر دستخط ہوچکے ہیں،سی پیک کے منصوبوں میں سیاحت کو شامل کیا ہے جبکہ زراعت اور پن بجلی کے منصوبوں کی جانب بھی بڑھیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں حالات بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں پاکستان ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے مکمل تیار ہونا چاہتا ہے،پاکستان خطے کے حالات سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ہے،سی پیک اتھارٹی کے قیام کا مقصد ون ونڈو آپریشن ہے،سی پیک اتھارٹی صوبوں اور وزارتوں سے رابطے میں ہے،سی پیک اتھارٹی کے ذریعے تمام منصوبے ہینڈل ہوسکیں گے،کمپنیوں کو دفاتر کے چکر لگانے اور اِدھر اُدھر بھاگنا نہیں پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ سی پیک پر کہیں کام رکنا نہیں چاہئے،وزیراعظم عمران خان نے سی پیک پر کام مزید تیز کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے اور کام میں رکاوٹ پر خود رہنمائی کی پیشکش کی ہے،کمیونیکیشن انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبے جاری ہیں،سی پیک انرجی کے17میں سے9منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ سی پیک انرجی کے8منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پروجیکٹ پر دستخط ہوچکے ہیں اور کورونا وباءکے باوجود سی پیک کے تمام منصوبوں پر کام جاری ہے،کورونا وبا کے باوجود چین سے لوگ کام کے لئے آئے ہیں۔عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر کام جاری ہے،جسے ژوب تک لے کر جائیں گے جبکہ ہوشاب سے آواران کی سڑک پر کام شروع کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پرمحنت کشوں اور افرادی قوت کو استعمال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 3سے9سپیشل اکنامک زونز ابتدائی ترجیحات میں شامل ہیں،رشکئی کے اکنامک زون کے لئے ایک ہزار ایکڑ زمین لے چکے ہیں۔رشکئی پر ترقیاتی معاہدے کی رسمی کارروائی مکمل ہوگئی ہے جبکہ فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے،کراچی کے قریب دھابیجی اکنامک زون کا ٹینڈر کل کھلے گا،دھابیجی اکنامک زون کیلئے کمپنیاں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں،سی پیک پر سیاسی وعسکری قیادت کی یکساں ترجیحات ہیں،سی پیک کے تحت زراعت کی جانب بھی بڑھیں گے،سی پیک سائنس وٹیکنالوجی جوائنٹ ورکنگ گروپ بن گیا ہے،سی پیک منصوبوں میں سیاحت کو شامل کرلیا ہے،چینی سٹڈی گروپ سے ملکر زرعی تحقیق پر کام کر رہے یہں،چینی کمپنیاں کارپوریٹ فارمنگ میں دلچسپی لے رہی ہیں،ہمارے بزنس ہا¶سز اور چائنیز کمپنیاں مل کر کام کر رہے ہیں،وزیراعظم کی ہدایت پر سستی بجلی کی پیداوار کی جانب بھی بڑھنا ہے،ہائیڈرل پاور سے سستی ماحول دوست انرجی حاصل کریں گے،درآمد شدہ کوئلے کے بجائے مقامی کوئلے سے بجلی بنانی ہے،مقامی کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہوگی
