اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے تجویز دی ہے کہ رویت ہلال کا تصور ملک سے باہر پورے خطے تک پھیلا دیا جائے، ایک دن عید یا رمضان کیلئے خطے کہیں بھی رویت پراعلان کیاجا سکتا ہے،اربوں کی کرپشن کرنے والے کو پکڑ کر پلی بارگین کرنا اسلام میں نہیں، اسلام میں احتساب کا جامع تصور موجود ہے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے اپنے ایک انٹرویو میں نئی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، بھارت اور دیگر ممالک کو ایک خطہ تصور کیا جاسکتا ہے رویت ہلال کا تصور ملک سے باہر پورے خطے تک پھیلا دیا جائے، ایک دن عید یا رمضان کیلئے خطے کہیں بھی رویت پراعلان کیاجا سکتا ہے فواد چوہدری کو چھیڑ چھاڑ کی عادت ہے ۔






