امریکہ میں پرتشدد کارروائیوں پر قابو پانے کیلئے سکیورٹی فورسز کے سینکڑوں دستے شکاگو ، البوکرک میں تعینات

امریکہ میں پرتشدد کارروائیوں پر قابو پانے کیلئے سکیورٹی فورسز کے سینکڑوں دستے شکاگو ، البوکرک میں تعینات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

واشنگٹن: امریکہ میں پرتشدد کارروائیوں پر قابو پانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے سینکڑوں دستے شکاگو، البوکرک میں تعینات کردیئے گئے ہیں ، دستے تعینات کرنے پر شکاگو کے میئر کی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید ، ناکامی چھپانے کے مترادف قرار دیدیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے بڑے شہروں میں وفاق کے ماتحت سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پرتشدد کارروائیوں پر قابو پانے کے لیے سیکیور ٹی فورسز کے سینکڑوں دستے شکاگو اور البوکرک میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔ امریکی وزیر انصاف ولیم بار نے پہلے ہی کہا تھا کہ کانساس شہر میں دو سو وفاقی پولیس کے اہلکار بھیجے گئے ہیں۔ تاہم شکاگو کے میئر نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے صدر ٹرمپ وبا سے نمٹنے میں اپنی ناکامیاں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!