کوئٹہ: ڈائریکٹر جنر ل صحت بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی پھیلتی وباءتشویش ناک ہے عید الفطر کے موقع پر عوام کی اکثریت نے سوشل ڈسٹینس اور احتیاطی تدابیر کو بالا طاق رکھا جس کے منفی نتائج آئندہ ایک دو روز میں برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے ، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا حکومت کی جانب سے مروجہ ایس او پیز کو عوامی سطح پر نظر انداز کیا جارہا ہے،اس وقت پھیلاو¿ کا تناسب لگ بھگ 30 سے 35 فیصد تک ہے عوام نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد نہ کیا تو اکتوبر نومبر تک پھیلاو¿ کا یہ تناسب 79 فیصد تک جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا محکمہ صحت نے دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اب تک صورتحال کو سنبھالا ہوا ہے عوام نے احتیاطی تدابیر کو مسلسل نظر انداز کیا تو وبا کے پھیلاو¿ کا تناسب غیر معمولی حد تک بڑھ جائے گا،انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی عوامی مشکلات کے مدنظر کی گئی تاہم عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کررہے عوامی سطح پر غیر سنجیدگی برقرار رہی تو مزید سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے فقدان کے باعث معاملات زندگی کی بحالی میں غیر معمولی تاخیر ہو سکتی ہے صورتحال کے تناظر میں محکمہ صحت بلوچستان نے صوبائی حکومت کو سفارشات مرتب کردی ہیں،





