قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر بھی کورونا کا شکار

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر بھی کورونا کا شکار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر سابق اوپنر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیاہے اور اس کے بعد توفیق عمر اپنے گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور انہوں نے 44 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ٹیسٹ کرکٹر نے عوام سے دعاﺅں کی اپیل کرتے ہوئے کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!