ریاض: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان عالمی اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاوس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے فون پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی اوران کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہاربھی کیا۔ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماو¿ں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔






