لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین ، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج ( اتوار) کو 65ویں سالگرہ منائیں گے ۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے مختلف مقامات پر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی جلد صحتیابی اور درازی عمر کےلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔






