بلاول بھٹو زرداری ، سردار اختر جان مینگل  ملاقات

بلاول بھٹو زرداری ، سردار اختر جان مینگل ملاقات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال او رمستقبل میں بھی ملاقاتوں اور سیاسی رابطے قائم رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ایک وفد جس میں رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ اور رکن بلوچستان اسمبلی میر حمل کلمتی شامل تھے نے زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنما ؤں کے درمیان ہو نے والی ملاقات میں پا کستان پیپلز پا رٹی کے فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری اور مصطفی نواز کھوکھربھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!