کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تربت بلیدہ روڈ کے منصوبے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے اپنے دیے گیے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایسے بڑے منصوبے احساس محرومی کے شکار علاقوں کی ترقی میں اہمیت کا حامل کردار ادا کر تے ہیں وزیراعلیٰ نے منصوبے کو علاقے کے عوام کے لیے صوبائی وزیر اور علاقے کے نمائیندہ میر ظہور بلیدی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کا مظہر قرار دیا ہے۔






