امریکہ کا طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے عید پر جنگ بندی کا خیر مقدم

امریکہ کا طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے عید پر جنگ بندی کا خیر مقدم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

امریکہ نے طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے بدھ کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ طالبان اور افغان حکومت کے جنگ بندی کے اعلان کو ویلکم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر افغانستان میں مغربی فوجوں کے اتحاد (نیٹو) کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر، امریکی سفیر روز ولسن اور وہ افغان عوام کے لیے عید کی پرامن چھٹیوں کے خواہاں ہیں۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ یہ عید تمام افغان عوام کو قریب لانے اور دیرپا امن کا باعث بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!