کورونا وائرس: احتیاطی تدابیر کے ساتھ مناسکِ حج کا آغاز

کورونا وائرس: احتیاطی تدابیر کے ساتھ مناسکِ حج کا آغاز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران بدھ سے مناسکِ حج کی ادائیگی کا آغاز ہو گیا ہے۔ رواں برس حج کے لیے منتخب ہونے والے محدود افراد مکہ میں قرنطینہ میں وقت گزارنے کے بعد مناسک ادا کر رہے ہیں۔ عازمینِ حج نے بدھ کی صبح طوافِ کعبہ کیا جس کے بعد وہ مسجد الحرام سے منیٰ روانہ ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ طوافِ کعبہ کے دوران عازمین زمین پر لگائے گئے نشانات پر چل کر کعبے کا طواف کرتے رہے۔ رواں برس کا حج اس لیے بھی مختلف ہے کہ عازمین کو خانۂ کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہے۔ انتظامیہ نے خانۂ کعبہ کے گرد حصار بنایا ہے جس کے باعث لوگ خانۂ کعبہ کی دیواروں کو ہاتھ نہیں لگا سکتے اور نہ ہی حجرِ اسود کو بوسہ دے سکتے ہیں۔ عازمین کو مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مسجد الحرام میں نشانات بھی لگائے ہیں تاکہ عازمین کے درمیان فاصلہ قائم رہ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!