پاک افغان بارڈر مذاکرات کے بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

پاک افغان بارڈر مذاکرات کے بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چمن:چمن پاک افغان بارڈرکوپانچ ماہ بعد دھرناکمیٹی سے مزاکرات کے بعدحکومت پاکستان نے دو دن پیدل آمد رفت کیلئے کھول دیا گیاتفصیلات کے مطابق چمن پاک افغان بارڈرباب دوستی گیٹ کو پانچ ماہ بعد دھرنا کمیٹی سے مذاکرات کے بعد حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت آج سہ پہر سے عید تک دو طرفہ پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا پاک افغان بارڈر کی خبر سنتے ہی پاک افغان بارڈر پرپھنسے مسافروں کی ہجوم پہنچ گئی بڑی تعداد میں عوام جو کہ پاکستان اور افغانستان میں پھنسے ہوئے تھے گھروں کو جانے کیلئے پہنچ گئے جن کو اب آنے جانے کی اجازت دی جارہی ہیںاور دونوں اطراف سے مسافروں کے آنے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےپاک افغان بارڈر پر دھرنا کمیٹی کے ممبراے این پی کے تحصیل صدرمنورخان ،انجمن تاجران کے ضلعی صدرمحمد صادق اچکزئی،مظلوم اولسی تحریک کے صدر قاری عطا ءاللہ مسلم ،ملابہرام،نعیم خان،منان دُرانی،امیر محمد ،قاری امداداللہ،عبدالولی سالاراور دیگر موجود تھے حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان اور افغانستان میں پھنسے مسافروں کیلئے عید تک باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا تاکہ دوطرفہ مسافر عید کو اپنے گھروں پر مناسکیں پاک افغان بارڈر کے کھولنے سے دونوں اطراف کے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!