لاہور میں جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسر کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ پروفیسر فصیح کا بیٹے سمیت قتل، پولیس ملزم پکڑنے میں ناکام ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق لاہور کے ملتان روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر احمد علی چٹھہ کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول پروفیسر احمد علی فارم ہاؤس پر اپنے قربانی کے جانور دیکھنے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کے سر میں گولی مار دی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ قتل کی واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے، جبکہ مقتول پروفیسر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے
