چمن واقعہ کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کرائی جائے ، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی

چمن واقعہ کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کرائی جائے ، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے چمن میں پیش آنیوالے پر تشدد واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کرائی جائے ۔ اپنے جاری مذمتی بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ہونے والے پرتشدد واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نو ذوالحج کے روز جب پوری دنیا میں لوگ عبادات اور دعاﺅں کی جانب متوجہ ہیںایسے میں چمن میں پیش آنیوالے پرتشدد واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا مبارک دن بخشش، ایثار اور قربانی کا دن ہے اس دن دونوں جانب احتیاط اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چائیے تھا تاکہ یہ افسوسناک واقعہ پیش نہیں آتا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست واقعہ کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!