پرائیویٹ اسکولز کا 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

پرائیویٹ اسکولز کا 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے بلوچستان میں 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے چیف آگنائزر جمیل مشوانی کا کہنا ہے کہ وزیرتعلیم ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کریں،بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے دسمبر 2019ء سے بند ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ صوبے میں کہیں بھی کورونا کے حوالے سے احتیاط پر عمل نہیں کیا جارہا ہے، تعلیمی اداروں کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک گیر تحریک شروع کریں گے۔ ادھر کرچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن اور کراچی پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے بھی 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا علان کردیا ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے باعث تعلیمی ادارے کئی ماہ سے بند ہیں تاہم گزشتہ دنوں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!