اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 26اگست سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں بھی ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نظرثانی شدہ قیمتیں 26 اور 27 اگست 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔ اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی حکومت کے نئے طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔



