حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر قسم کی قدامات کررہی ہے،عارف جان حسنی

حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر قسم کی قدامات کررہی ہے،عارف جان حسنی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوکنڈی:صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف جان حسنی نے سیندک میں عید گزرانے کے بعد تفتان دورے کے بعد نوکنڈی پہنچ گئے۔نوکنڈی آمد علاقے کے موقع پر عمائدین انکا استقبال کیا۔میر عارف جان حسنی نے نوکنڈی ریسٹ ہاوس میں الفتح پینل کے رہنماوں، علاقے کے معتبرین،جمعیت علماء اسلام،نیشنل پارٹی و دیگر پینلز کے وفود سے الگ الگ ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی و علاقی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میر محمدعارف محمد حسنی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر قسم کی قدامات کررہی ہے۔ متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت لوگوں کو امدادی پیکج دینے کے لیے پالیسی مرتب کرر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر،حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔سوشل فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے گا۔ کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ نوکنڈی میں پانی کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا۔اس وقت شہر کے مختلف کلیوں پائن لائن بچھانے کا کام جاری ہے۔ علاقے کے معتبرین نے ایم پی اے چاغی میرعار جان حسنی سے شہر میں بس اڈہ،بازار میں ٹپ ٹائل ،صفائی کے لیے ٹریکٹرز کی فراہمی، شہر میں خزانہ آفس کی قیام اور اسپورٹس کے مسائل کو حل کرانے کی درخواست کی۔میر رعارف جان حسنی نے ان تمام مسائل کو حل کرانے کی یقینی دہانی کرتے ہوئے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ لوگوں کی مسائل انکے دہلیز پر حل ہوجائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!