8اگست کے سانحہ کو صدیوں بعد بھی یاد رکھا جائیگا ‘ مولانا واسع

8اگست کے سانحہ کو صدیوں بعد بھی یاد رکھا جائیگا ‘ مولانا واسع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:جمعیت علما ءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے شہدائے آٹھ اگست کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اندوہناک سانحہ صدیوں بعد بھی یاد رکھا جائے گا اس قسم کی تعلیم یافتہ نسل کی تیاری میں نصف صدی گزرتی ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی یاد اور غم مزید گہرا ہوتا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہر شہید کی وارث ہے بہت سارے وکلا کا تعلق جمعیت علما اسلام سے تھا جو ناحق شہید کئیے گئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بلوچستان کے نامور وکلا کو بے دردی سے شہید کیا گیا وہ سانحہ عظمی کئی نسلیں ایک تلخ واقعے کے طور پر یاد رکھیں گی شہدائے 8اگست کی برسی پر خصوصی پیغام میں نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک وقوم کے نوجوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ رقم کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سانحہ کوئٹہ بہت بڑا سانحہ تھا جس میں دہشت گردوں نے خونی کھیل کھیلتے ہوئے ساٹھ سے زائد وکلا کو شہید اور درجنوں کو زخمی کرکے عدل و انصاف کیلئے لڑنے والی وکلا برادری کو شدید صدمے سے دوچار کیا اور اتنی بڑی تعداد میں شہادت سے ملک ہل گیا انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ سمیت دیگر واقعات میں وکلا کی بڑی تعداد کی شہادت، زخمی ہونے کے باوجود وکلا برادری اپنے فرائض اور عدل و انصاف کی جنگ میں ہر اول دستہ کاکردار جاری رکھے ہوئے ہے اور ثابت کردیا کہ وہ جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کا عزم رکھتے ہیں، اور مستقبل میں بھی قوم وملت کی خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا آٹھ اگست کے واقعے نے ہمارے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا بدقسمتی سے کئی سال گزر جانے کے باوجود پالیسی ساز اداروں نے امن کے قیام کیلئے کوئی پلاننگ نہیں کی اور عوام کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے حکمرانوں کے پاس کوئی وژن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی وکلا برادری نے ملک وقوم کیلئے جو قربانیاں دی ہیں تاریخ کے اوراق میں آب زر سے لکھنے کی قابل ہیں اس حوالے سے جمعیت علما اسلام بلوچستان کے تمام کارکن اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!