چمن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

چمن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

گزشتہ روز چمن مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چمن دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشتگردی، قتل، اقدام قتل، املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ چمن دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی، 21 افراد زخمی پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل بم دھماکے میں 7 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب مال روڈ بم دھماکے کے خلاف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی جانب سے یوم سوگ منایا جا رہا ہے جب کہ آل پارٹیز تاجر اتحاد مال روڈ بم دھماکے کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکال رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!