سبی سے چار لاشیں برآمد ، مستونگ میں رابطہ پل کو دھماکے سے نقصان ، نوشکی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

سبی سے چار لاشیں برآمد ، مستونگ میں رابطہ پل کو دھماکے سے نقصان ، نوشکی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: سبی کے علاقے سے چار افراد کی لاشیں برآمد ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہفتہ کو سبی کے علاقے کوٹ باروزئی سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ۔ ریسکیو حکام نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر تین افراد کی شناخت گلزار خان، عبدالوحید اور اسد اللہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ چوتھے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردیں مستونگ میں قومی شاہراہ پر دھماکہ رابطہ پل کو نقصان پہنچا ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ میں ماشااللہ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پل کا ایک حصہ تباہ ہوگیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوشکی میں اسٹیشن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے اصغر جمالدینی نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے چاغی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے این40 قومی شاہراہ پر واقع کوچکی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، حملے کے وقت چیک پوسٹ پر تین اہلکار موجود تھے، جو خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کے بغیر محفوظ رہے۔کوہ چکی چیک پوسٹ ضلع چاغی اور ضلع نوشکی کا سرحدی علاقہ ہے۔ سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!