اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک کے 9 اضلاع میں 33 احساس نشونما مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ضلع دیر بالا میں پہلا احساس نشونما مرکز قائم کردیا گیا ہے، دیربالا میں 6 نشونما مراکز کھولے جائیں گے۔وزیراعظم جلد احساس نشونما پروگرام کا باقاعدہ اجرا کریں گے، نشونما مرکز پرخواتین اور ان کے بچوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ثانیہ نشتر نے بتایا کہ نشونما مرکز پر طبی معائنہ، صحت بخش غذا اور دیگرسولتیں دی جائیں گی، عوام کو نشونما وظائف کی باسہولت ترسیل یقینی بنائیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہر نشونما مرکز پر اے ٹی ایم بھی نصب کی جا رہی ہیں
