حاجی زابد ریکی کی ضیاءلانگو سے ملاقات ‘ زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ‘ وزیر داخلہ

حاجی زابد ریکی کی ضیاءلانگو سے ملاقات ‘ زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ‘ وزیر داخلہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بسیمہ:ایم پی اے واشک حاجی زابد علی ریکی نے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا ضیا لانگو سے ملاقات کرکے گزشتہ شب بسیمہ میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے فورا پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر عمران رزکون کو ہدایت جاری کی کہ بسیمہ ساجد کے زلزلے متاثرین کیلئے خیمہ اور و دیگر ضروری سامان بھیج دیں اور کل صبح تک انشا اللہ خیمے اور ضروری سامان بسیمہ پہنچ جائیں گے انھوں نے میر ضیا صاحب کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم ضیا صاحب کے بہت مشکور ہے کہ جنہوں نے ہر وقت واشک کی مسائل اور غریب عوام کی دادرسی کی ہے یہ ان کی عوام دوستی کا اعلی مثال ہے جب بھی میں نے واشک کے عوام کیلئے آواز بلند کی ہے تو ضیا لانگو صاحب نے انسانی ہمدردی کے ناطے میرا ساتھ دیا ہے جو ایک انسان دوست ، مخلص ، اور ہمدرد انسان ہونے کا ثبوت ہے موصوف نے ہر مشکل کی گھڑی میں واشک کے غریب عوام ساتھ دیا ہے جن کا میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!