14اگست ‘ہمیں محبت ‘ امن ‘ رواداری کو فروغ دینا ہوگا ‘ میر محمد عارف محمد حسنی

14اگست ‘ہمیں محبت ‘ امن ‘ رواداری کو فروغ دینا ہوگا ‘ میر محمد عارف محمد حسنی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے 73 ویں یوم آزادی پر پورے ملک اور خصوصا صوبہ بلوچستان کے عوام کو مبارک پیش کیا ہےانہوں نے اس موقع پر اپنے ایک پیغام میں اس عزم کی تجدید کی ہے کہ مملکت خداداد پاکستان جس کی تحریک آزادی میں ہمارے بزرگوں، مرد و خواتین اور بچوں نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا اور آج ان کی اس عظیم قربانی کی بدولت ہم ایک آزاد ملک کی آزاد فضا¶ں میں سانس لے رہے ہیں لہذٰا ہمیں اس اہم دن  کے موقع پر اس عزم کی دوبارہ تجدید کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس ملک کی بقا، سالمیت اور ترقی کے لئے شب و روز محنت کرکے عرض پاک کو پوری دنیا کے افق پر ایک ستارے کی مانند روشن کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک کو داخلی اور خارجی سطح پر کہیں مشکلات کا سامنا ہے لہذا ان مخصوص حالات میں ہمیں آپس میں محبت، امن، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ہمارا ملک علامہ اقبال کے سچے خواب کی مانند ترقی کی معراج پر پہنچ کر امت مسلمہ کے لئے فخر کا باعث بن سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!