کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 82کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 12144ہوگئی جبکہ 10610صحت یاب ، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے کے چار اضلاع کوئٹہ سے 23،کیچ سے 54،لسبیلہ سے 3اور قلعہ سیف اللہ سے کورونا وائرس کے 2کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پرکورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 12144ہوگئی جبکہ مزید 149افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10610ہوگئی جبکہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے 1396ایکٹو مریض ہیں اور اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 138ہے




