پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری، مزید 13 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری، مزید 13 خارجی دہشتگرد ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشتگردانہ واقعے کے تسلسل میں پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کےعلاوہ آج صبح خضدار کے علاقےمیں دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن پرحملہ بھی پسپا کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فوج اور ایف سی کے دستوں کی کارروائی کے ذریعے 8 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی طور پر تعداد 39 ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مزید 5 سے 6 دہشتگردوں کے ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!