شہید نواب امان اللہ زہری اور ان کے ساتھیوں کی شہادت مشعل راہ ہے ‘ آغا حسن بلوچ

شہید نواب امان اللہ زہری اور ان کے ساتھیوں کی شہادت مشعل راہ ہے ‘ آغا حسن بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عظیم ہستی نواب امان اللہ خان زہری اور ان کے ساتھیوں کی شہادت مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے حق و باطل کی جنگ میں ہمیشہ کامیابی مظلوم انسانوں کی ہوتی ہے 17اگست کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شہداءکی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی تعزیتی ریفرنسز میںشہداءکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا شہید نواب امان اللہ زہری پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سردار عطاءاللہ خان مینگل اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے دیرینہ ساتھی تھے انہوں نےجھالاوان میں قبائلی و نیم قبائلی جاگیردارانہ نظام کے باوجود بلوچ قومی تحریک کو مضبوط کرنے کیلئے بے شمار قربانیاں دیں یہ وہ خاندان ہے جن کے آباﺅاجداد نے بھی بلوچ وطن اور بلوچستان کیلئے قربانیاں دیں شہداءکے امر ہونے سے تحریک کمزور نہیں ہوتی بلکہ آج ایک بار پھر ان شہداءکی شہادت کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کی سہ رنگہ بیرک بلند ہے پارٹی بلوچستان میں سب سے بڑی سیاسی جمہوری قوت ہے آج بھی پارٹی اصولوں کی بنیاد پر سیاست کو عبادت کا درجہ دے کر شہداءکے نقش قدم پر برسرپیکار ہے جنہوں نے قومی جمہوری انداز میں عوام کے حقوق کیلئے سیاسی بنیادوں پر جدوجہد کی اور ثابت قدم رہے بلوچستان کی بقاءاور قومی تشخص کو ملحوظ خاطر رکھ کر ثابت قدم ہو کر جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل ہی عوام کو مسائل سے نجات دہندہ قیادت ہیں جو آج بلوچستان میں تعصب ‘ نسل پرستی سے بالاتر ہو کر عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ان کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے آج بلوچ فرزندوں کو بھی یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم قبائلی سوچ و فرسودہ نظام کے خلاف برسرپیکار رہیں اور بلوچ قوم کو متحد و منظم بنانے ‘ شعور آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!