کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے لیویز فورس کو صرف سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کیا جاتا رہا اور فورس کی بہتری کی جانب توجہ نہیں دی گئی اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعلی نے لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لیئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے کہا ہے کہ گزسشتہ دو برسوں کے دوران لیویز فورس نے بہترکارکردگی کے کئی مراحل طے کیئے ہیں اور لیویز کو ہر لحاظ سے ایک بہترین فورس میں ڈھالا گیا ہے وزیراعلءکا کہنا ہے کہ فور س کی استعداد کار بڑھانے کے لیئے تربیت جدید آلات اور بنیادی ڈھانچہ کی فراہمی سمیت دیگر تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
