کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان چین اکنامک کوریڈور گیم چینجر ہے، اپنے جاری کردہ بیان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے لئے ناقابل تردید معاشی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اسے پاکستان کے لئے گیم چینجر کہا گیا ہے کیونکہ وہ چین کو وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کی منڈیوں سے جوڑ دے گا۔پاکستان میں جہاز رانی کے شعبے کو نئی زندگی دینے،اس شعبے سےوابستہ افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کےلئے نئی BlueEconmy پالیسی کو حتمی شکل دینے پر میں علی زیدی اور انکی وزارت کومبارکباد پیش کرتاہوں یقینا ہم وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں درست سمت جارہے ہیں۔
