خضدار بلوچستان کیلئے جنکشن کے طور پر متعارف ہو رہا ہے ‘ طفیل بلوچ ‘ آغا شکیل درانی

خضدار بلوچستان کیلئے جنکشن کے طور پر متعارف ہو رہا ہے ‘ طفیل بلوچ ‘ آغا شکیل درانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ اور بی اے پی کے مرکزی رہنماءسابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے مقامی ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک کی روٹ اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر واقع ہونے سے خضدار میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں بے حد اضافہ ہواہے ، یہ شہر اب پورے بلوچستان کے لئے جنکشن کے طور پر متعارف ہورہاہے تجارتی سرگرمیاں بڑھنے سے بے روزگاری میں کمی واقعہ ہوگی ، حکومت عوام کو پُرامن ماحول میں تحفظ کا احساس دینے اور انہیں کاروبار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لئے پہلے سے ہی اقدامات کررہی ہے ۔ خضدارمیں قومی شاہراہ کے سنگم پرعلاقہ اچر بند میں حجرے اسود ہوٹل کا قیام خوش آئندہ اوریہ عوام کی سہولت کے لئے ایک نیا اضافہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اچربند خضدار میں ہجرے اسود کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ ، بی اے پی کے مرکزی رہنماءسابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی ،نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماءسابق میئرخضدار میر عبدالرحیم کرد نے فیتہ کاٹ کر حجرے اسود کا باقاعدہ افتتاح کردیا، اور اس کی کامیابی کے لئے دعاءکی گئی ۔ اس موقع پر آغا شہر یار خان درانی ، سردار عزیز محمد عمرانی ، سردار بلند خان غلامانی ، ٹکری بشیراحمد جتک ، جھالاوان عوامی پینل کے رہنماﺅں میر فدااحمد قلندرانی ، گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدرمیر شہبازخان قلندرانی ،اور اجوہ ہوٹل کے منتظم حاجی غلام حسین کرد ، بلڈرعبدالطیف شاہوانی ، حاجی محمد اسحاق قلندرانی ، نوراحمد ، شعیب احمد شاہوانی ، سمیت دیگرشہر کے سیاسی و سماجی رہنماء، قبائلی شخصیات، صحافی برادری، سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ۔ مہمانوں نے خضدار شہرسے چند کلومیٹر کے مسافت پر حجرے اسود ہوٹل کے قیام کو سراہا ، اور ہوٹل کے منتظم حاجی غلام حسین کرد، حاجی محمد اسحاق قلندرانی اور اسے تعمیر کرنے والے بلڈر عبدالطیف شاہوانی و ان کے دیگر رفقاءکے کام اور محنت کاروباری عزم کی تعریف کی ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ ، سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کا مذید کہنا تھا کہ شہر سے باہر اس ہوٹل کے اضافے سے یقینا نہ صرف مقامی شہریوں کو تفریح کا موقع میسرآئیگا اور وہ شہر سے باہر پُرفضاءمقام میں لذیذ کھانوں اور چائے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ بلکہ کوئٹہ کراچی یا دوسرے شہروں کو سفر کرنے والے مسافر پُرسکون انداز میںاپنے سفر کے چند لمحات یہاں گزار سکیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ شعبہ ہے ، شہری اپنا پیسہ لگا تے ہیں اور حلال روزی کمانے لگتے ہیں اور ان کے کاروبار سے ملکی معیشت مستحکم ہوجاتا ہے ۔حکومت پرائیویٹ سیکٹر کی بھر پور انداز میں حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔ اس سے حکومت بوجھ کم پڑنے اور سارا انحصار افراد کے اپنے کاندھوں پر ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خضدار شہر کا مستقبل روشن اور تابناک ہے اس سے کاروبار اور روزگار میں اضافہ ہوگا اور یہ تجارت کا ذریعہ بن جائیگا ۔اجوہ ہوٹل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمانوں کے لئے ظہر انہ اور ٹی بریک کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!