ڈومیسائل معاملے پر واضح قانون سازی ہونی چاہیے، پرنس آغا عمر احمدزئی

ڈومیسائل معاملے پر واضح قانون سازی ہونی چاہیے، پرنس آغا عمر احمدزئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: پرنس آغا عمر احمدزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ کے معاملے پر واضح اور مو¿ثر قانون سازی ہونی چاہیے تاکہ صوبے کے مقامی نوجوانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی صوبے میں سرکاری ملازمت کے لیے مقامی ڈومیسائل کی شرط سختی سے نافذ کی جاتی ہے تو بلوچستان میں بھی یہی اصول ہونا چاہیے۔ جعلی یا غیرمصدقہ ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ کے ذریعے بلوچستان کے کوٹے پر ملازمت حاصل کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔پرنس آغا عمر احمدزئی نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کے کوٹے پر ملازمت کرنے والے ہزاروں افراد کے ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹس کی تصدیق کا معاملہ سامنے آچکا ہے، اس لیے اس مسئلے کا مستقل اور شفاف حل ضروری ہے۔انہوں نے بلوچستان اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ کے معاملے پر مو¿ثر قانون سازی کی جائے، مکمل ڈیجیٹل تصدیقی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے اور جعلی دستاویزات ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ اصول ایک ہونا چاہیے: بلوچستان کا حق بلوچستان کے مقامی نوجوانوں کو اور ملازمت میرٹ و قانون کے مطابق ملنی چاہیے۔ یہ معاملہ کسی قوم یا زبان کے خلاف نہیں بلکہ جعلی ڈومیسائل اور غیرقانونی طریقہ کار کے خلاف کارروائی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ کا نظام متعارف ہونا اس سمت میں ایک مثبت قدم ہے، تاہم اس نظام کے ساتھ مو¿ثر نگرانی، شفافیت اور احتساب بھی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے