کوئٹہ ۔بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما محترمہ درچین مری نے کہا ہے کہ مچھ میں سیکورٹی فورس پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے حملے میں شہیدت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں شہیدوں کا لہو ہے وہ قوم حیات ہے دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے فورسز کے حوصلے ختم نہیں کیئے جاسکتے اور ہماری قوم بھی دشمن کی بزدلانہ کاروائی سے مرغوب نہیں ہوگی پاکستان کی عوام متحد و منظم ہوکر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہی رہے گی انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں اور دشمن قوتیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگی اور ان کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بلوچستان امن کا گہواہ بن کر ہی رہے گا
