کیشنگی خیصار میں ٹڈی دل کے یلغار نے زمینداروں کے فصلات کو تباہ کر کے رکھ دیا,ملک صدیق مینگل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی ۔ یونین کونسل کیشنگی کے سابق کونسلر ملک صدیق مینگل غلام رسول مینگل ۔محمد زاٸد مینگل میر لعل بخش ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کیشنگی خیصار میں ٹڈی دل کے یلغار نے زمینداروں کے فصلات کو تباہ کر کے رکھ دیا اسپرے کیا جاٸےٹڈی دل گزشتہ ایک ہفتے سے زمینداروں کے سبزیاں پالیز اور پیاز کے فصلات کو کاٹ کاٹ کر ختم کردیا کاشت کار اور زمیندار پہلے ہی نقصانات کی وجہ سے قرضے تلے دب چکے ہیں دوسری جانب ٹڈی دلوں نے مزید تباہی مچادی افسوس سے کہنا پڑتا ہے نوشکی متعلقہ محکمہ زراعت سالانہ کروڑوں روپے فنڈز لیکر پتہ نہیں کہا خرچ کررہے ہیں زراعت کے اہلکار خواب خرگوش سورہے ہیں تا حال نہ علاقے میں اسپرے کیا اورنہ توجہ دیتےمیں موجودہ محمکمہ زراعت کی کار کردگی صفر ہے انہوں کہا نوشکی کے موجودہ ڈپٹی ڈاٸریکٹر زراعت صرف دفتر میں میٹنگ در میٹنگ کررہے ہیں زمیندار پریشان ہیں انہوں نے سیکریٹری اور ڈاریکٹر زراعت سے مطالبہ کیا کہ نوشکی میں صوباٸی سطح پر ٹڈی دل کے اسپرے کیلیے اقدامات کیا جاٸے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!