*نوشکی..أل کوہیٹہ تفتان بس ایسوسیشن کے چیرمین حاجی ملک شاہ جمالدینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں عید کے موقع پر عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر منی بس ٹرانسپورٹ کو فوری بحال کی جاییں * انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے مشکلات میں اضافہ کررہی ہے عید کے موقع پر کوہیٹہ سے دوسرے علاقوں کے لیے چھوٹے گاڈیوں منی بس ٹرانسپورٹ چل رہی ہے لیکن نوشکی سے کوہیٹہ.اور کوہیٹہ سے نوشکی منی بس ٹرانسپورٹ بند ہے جوکہ غریب عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے کرونا وائرس کے نام پر ٹرانسپورٹرز کو بھی نان شبیبہ کا محتاج بنایا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب ٹوڈی سروسز جاری ہیں جو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ منی بس ٹرانسپورٹ کے بحال ہونے سے عید کے موقع پر عوام کو سہولت مہیا ہو گی بلکہ ٹرانسپورٹرز بھی ایک مرتبہ پھر بر سرروزگار ہونگے اور غریب عوام کو لوٹنے والے دیگر سروسز سے بھی انکی جان چھوٹ جائیگی انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو کرونا وائرس کے خطرے کی پیش نظربند جبکہ دیگر گاڑیاں اور ٹوڈی سروسز بحال ہیں جو ہزاروں روپے لیکر عوام کو سروسز دے رہے ہیں اور انہیں دونوں ہاتھوں سے مجبوری کا فائدہ اٹھا کر لوٹ رہے ہیں *
