کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنماءواجہ جہانزیب بلوچ کے بھانجے میجر شہر یار ان کی اہلیہ اور بچوں ‘سیکنڈ لیفٹیننٹ بالاچ خان بگٹی سمیت طیارے موجودہ مسافروں کی شہادتوں پر ان کے ورثاءکے ساتھ پارٹی کی جانب سے اظہار یکجہتی اور اظہار ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان سخت وقت میں پارٹی واجہ جہانزیب بلوچ سے تمام شہداءکے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔
