فلسطین اور کشمیرکے عوام کو انصاف ملنے تک اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوال رہے گا‘ شہباز شریف

فلسطین اور کشمیرکے عوام کو انصاف ملنے تک اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوال رہے گا‘ شہباز شریف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے یوم القدس پر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کو انصاف ملنے تک اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوال رہے گا، نہتے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے جائزقانونی حق کو اسرائیل اور بھارت پامال کررہے ہیں۔ا پنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اسرائیل اور بھارت انسانیت کے قاتل بن چکے ہیں،امت مسلمہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی قرض دار ہے ،فلسطین اور کشمیر کے شہداکو سلام ہے جن کا لہو دنیا سے انصاف کا تقاضہ کرتا ہے ،یروشلم، گولان کی پہاڑیوں اور جنوبی اردن کے معاملے پر امریکی یکطرفہ اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں،ظالموں کا ساتھ دے کرامریکہ دنیا میں متنازعہ اور نفرت کا نشانہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم القدس کا تقاضہ ہے کہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کے حق کا دفاع امت کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،امت کی سطح پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیار ہونی چاہیے۔اوآئی سی کواسلامی دنیا کے ان کلیدی تنازعات پر امت کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کام کرنا ہوگا ،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہدائ کے درجات بلند فرمائے اور مظلوم اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!