قوم جانتی ہے شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، وزیر اطلاعات

قوم جانتی ہے شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، وزیر اطلاعات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آبادو:فاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ چینی کمیشن رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ شریف خاندان نے سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دولت کی ہوس شریف خاندان کی سیاست کا محور رہا، شریف خاندان نے اداروں کا بے دردی سے استعمال کیا، شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔ان کا کہنا تھا پوری قوم جانتی ہے شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے جب کہ عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کے لیے ہے۔اپنے خلاف لگنے والے ہر الزام کاجواب دوں گا اور اسے غلط ثابت کروں گا، جہانگیر ترین
‘شوگر انکوائری رپورٹ دھوکا ہے، اصل ذمہ دار عمران خان کا بیان ریکارڈ ہی نہیں کیا’چینی بحران:جہانگیر ترین، شہباز شریف، مونس الٰہی، اومنی گروپ اور عمر شہریار نے پیسے بنائےگزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چینی کمیشن رپورٹ پبلک کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ جہانگیر ترین، مونس الٰہی ، شہباز شریف، عمر شہریاراور اومنی گروپ نے چینی سے بے تحاشا پیسہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!