بلوچستان کے پانچ اضلاع میں سپرے کیلئے وفاقی حکومت سے جہاز طلب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچستان بھر میں ٹڈی دل نے تباہی مچا دی ،،ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے مختلف اضلاع میں آپریشن جاری ،زیادہ متاثر پانچ اضلاع میں ہوائی اسپرے کیلئے صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے جہاز مانگ لیا ،محکمہ زراعت نے پندرہ جون سے مسقط سے ٹڈی دل کی بڑی تعداد بلوچستان پہنچنے کے خطرے سے آگاہ کردیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت وزرعی ریسرچ آفیسر عارف شاہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ٹڈی دل کے ژوب میں پہنچنے کے بعد اب پورا بلوچستان ٹڈی دل کی لپیٹ میں آگیا ہے ،تاہم ٹڈی دل سے صوبے کے دس سے زائد اضلاع زیادہ متاثرہوئے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت صوبے کے ساتھ تعاون کررہی ہے ،سبی ،خاران اور ڈیرہ بگٹی میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اسپرے کرنےوالا طیارہ دیا گیا تھا ،،اب محکمہ زراعت اور این ڈی ایم اے کی زمینی ٹیمیں خضدار سمیت دیگر دس متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے اسپرے کررہی ہیں ،ادویات کی خریدی کیلئے دس کروڑ روپے بھی دئیے ہیں ،عارف شاہ نے بتایا کہ ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،اس کے ساتھ بلوچستان حکومت نے پانچ اضلاع میں فضائی اسپرے کیلئے وفاقی حکومت سے جہاز دینے کی درخواست کی ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ پندرہ جون کے بعد مسقط سے بڑی تعداد میں ٹڈی دل کے بلوچستان پہنچنے کا خطرہ ہے جس سے صوبائی اور وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!