اسلام آباد:ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ ترک عوام اس مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی حمایت کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور عید سے دو روز قبل کراچی میں ہونے والے پاکستان ایئر لائنز (پی ا?ئی اے) کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے اپنی عوام کی جانب سے اس دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے عید الفطر کی مبارک باد بھی پیش کی۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے رہنماو¿ں نے کووڈ 19 کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان کو مستقبل میں درپیش معاشی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ معاشی اور معاشرتی انتشار کو روکنے کے لیے جامع اور مضبوط منصوبہ سازی کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں جاری کریک ڈاو¿ن اور لاک ڈاو¿ن کے باعث مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو درپیش انسانیت سوز صورت حال کے بارے میں ا?گاہ کیا۔وزیراعظم نے ترک صدر کو حال ہی مٰیں بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں نافذ کیے گئے ڈومیسائل قانون پر پاکستان کی تشویش کا بھی اظہار کیا جو ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب دنیا کورونا وائرس جیسی وبا سے نبرد آزما ہے






