پشین:بلوچستان کے علاقے پشین میں دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چا ر افراد جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا لیویز فورس فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم ہمرا دو افراد کو شک کی بنیاد پرگرفتار کرلیا ڈپٹی کمشنر پشین قائم خان لاشاری کے مطابق پشین کے علاقے میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاںبحق ہوگئے لیویز فورس نے بروقت موقعے پر پہنچ کر صورتحال کنٹرول کرلیا کاررائی کے دوران فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم کو زخمی حالت میں جبکہ دوافراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا لاشوں کو فوری طورڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروئی کے بعد لاشیں سخت سیکورٹی میں ورثاءکے حوالے کردیا گیا






