یوم تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 22 برس ہوگئے

یوم تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 22 برس ہوگئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں آج (28 مئی) کو یوم تکیبر منایا جارہا یے، جب 22 برس قبل اسی روز پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔22 برس قبل، 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا۔ان ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو ‘یوم تکبیر’ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ایٹمی دھماکوں کے بعد 1999 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کارگل جنگ جاری تھی، جس کی وجہ سے یوم تکبیر بہت زیادہ جوش و خروش سے منایا گیا تھا۔تاہم اکتوبر 1999 میں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا اور ملک میں جنرل پرویز مشرف کی فوجی حکومت آ گئی تھی، جس کے بعد یوم تکبیر اس جوش و جذبے سے نہیں منایا جا سکا۔دوسری جانب بولٹن آف اٹامک سائنٹسٹ نامی ادارے نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد پڑوسی ملک بھارت کے مقابلے میں زیادہ ہے۔پاکستان اور ہندوستان، دونوں نے ہی پہلی مرتبہ 1998 میں 3، 3 ہفتوں کے وقفے سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے۔
2014 میں ایٹمی مواد کو لاحق خطرات کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کے حوالے سے انڈیکس میں پاکستان کا درجہ بھارت سے بھی بہتر تھا۔اسی برس کے این ٹی آئی انڈیکس میں 9 ایٹمی مسلح قوتوں میں سے زیادہ تر کا درجہ وہی ہے، اس میں صرف ایک پوائنٹ کی کمی بیشی ہے جبکہ 2012 کے مقابلے میں پاکستان کے ایٹمی مواد کی سیکیورٹی کے حوالے سے 3 درجے بہتری آئی، جو کہ کسی بھی ایٹمی ملک کی بہتری میں سب سے زیادہ ہے۔ہندوستان کا ایٹمی مواد کے قابل استعمال ہتھیاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے 25 ممالک میں سے 23 واں درجہ رہا تھا جبکہ چین کو انڈیکس میں 20 ویں درجہ پر رکھا گیا، پاکستان کا فہرست میں 22 واں نمبر تھا۔پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مطابق پاکستان کا جوہری پروگرام امریکا اور برطانیہ سے زیادہ محفوظ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!