نوکنڈی ‘ جمعیت علماءاسلام ضلع چاغی کے سابق امیر و خطیب جامع مسجد مولانا محمد عالم مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

نوکنڈی ‘ جمعیت علماءاسلام ضلع چاغی کے سابق امیر و خطیب جامع مسجد مولانا محمد عالم مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوکنڈی:جمعیت علماءاسلام ضلع چاغی کے سابق امیر و خطیب جامع مسجد مولانا محمد عالم مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے جنہیں بروز اتوار نوکنڈی میں سپرد خاک کیا جائیگا تفصیلات کمیطابق خطیب جامع مسجد و سابق ضلعی امیر مولانا محمد عالم کی انتقال کی خبر پہ پورا نوکنڈی سوگوار ہے ہر آنکھ اشکبار ہے نوکنڈی ایک مخلص عالم دین ،ایک دعاگو اور خیرخواہ سے محروم ہوگیا،مولانا محمدعالم علاقائی مسائل و قبائلی تنازعات کے خاتمے میں ہمیشہ پیش پیش رہے انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز جمعیت علماءاسلام کے پلیٹ فارم سے شروع کیا تحصیل امیر سمیت متعدد بار ضلعی امیر کے عہدے پہ فائر رہے پورے ضلعے میں اپنے جماعت کو فعال بنانے میں اہم کردار رہا ایم پی اے کی نشست پہ الیکشن لڑی لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکیں نوکنڈی سمیت ضلع بھر میں قبائلی تنازعات کے حل میں ہمیشہ پیش پیش رہے کہیں قبائلی تنازعات کو حل کرکے قبائل کو شیر وشکر کرکے امن و بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا،عوامی و سیاسی اور قبائلی حلقوں کی جانب سے مولانا محمدعالم کی انتقال پہ انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا اور انکی سیاسی مذہبی اور علاقائی خدمات پہ زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد عالم کا خلاءکبھی پر نہیں ہوگا،اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!